مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2147
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ ، وَأَمَرَ بِالسَّكِينَةِ ، وَأَوْضَحَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ ، وَقَالَ : خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ ، فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّكُمْ لَا تَلْقَوْنِي بَعْدَ عَامِكُمْ أَوْ يَوْمِكُمْ هَذَا ، وَرَمَى بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عرفات سے (مزدلفہ کی طرف) روانہ ہوئے تو آپ ﷺ پر وقار و سکینہ طاری تھا، اور آپ ﷺ نے دوسروں کو بھی سکینہ و اطمینان برقرار رکھنے کا حکم دیا، البتہ وادیِ محسر میں آپ ﷺ نے اپنی رفتار تیز کر دی اور فرمایا: «خُذُوا مَنَاسِكَكُمْ فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّكُمْ لَا تَلْقَوْنِي بَعْدَ عَامِكُمْ أَوْ يَوْمِكُمْ هَذَا» ”اپنے مناسکِ حج (کے طریقے) مجھ سے سیکھ لو، کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ شاید تم اس سال یا اس دن کے بعد مجھ سے دوبارہ نہ مل سکو۔“ اور آپ ﷺ نے رمی کے لیے انگلیوں سے ماری جانے والی چھوٹی کنکریاں استعمال فرمائیں۔