مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، قَالَ : كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ : سَلَامٌ عَلَيْكَ ، أَمَّا بَعْدُ : فَارْتَدُوا وَاتَّزِرُوا وَأَلْقُوا السَّرَاوِيلَاتِ ، وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ ، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَاقْطَعُوا الرُّكُبَ ، وَانْزُوا عَلَى الْخَيْلِ نَزْوًا ، وَعَلَيْكُمْ بِالْجُرَمِيَّةِ وَالْمَعَدِّيَّةِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَطُّعَ وَزِيَّ الْعَجَمِ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا ، ثَلَاثَ أَصَابِعَ ، أَوْ هَكَذَا ، أَرْبَعَ أَصَابِعَ .
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی جانب مکتوب روانہ کیا کہ: «سَلَامٌ عَلَيْكَ» ”تم پر سلام ہو، حمد و ثنا کے بعد: تم چادریں اوڑھا کرو، تہبند باندھا کرو اور پاجاموں کا استعمال ترک کر دو، جوتے پہنا کرو اور موزوں کو چھوڑ دو، اپنے نشانے پکے کرو اور (گھوڑوں کی) رکابیں کاٹ دو، نیز گھوڑوں پر اچھل کر چستی کے ساتھ سوار ہوا کرو، تم پر لازم ہے کہ جفاکشی اور معد بن عدنان کی اولاد یعنی قدیم عربوں جیسی سادہ و پروقار زندگی اختیار کرو، اور خبردار! حد سے بڑھے ہوئے بناؤ سنگھار، تکلف اور عجمیوں کی وضع قطع سے دور رہو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے سوائے اتنی مقدار کے، یعنی تین انگلیوں کے برابر یا چار انگلیوں کے برابر۔“