مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ ، وَعَلَا صَوْتُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ ، ثُمَّ قَالَ : صَبَّحَتْكُمُ السَّاعَةُ وَمَسَّتْكُمْ ، بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ : السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى ، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَيْرَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی چشمِ مبارک سرخ ہو جاتی، جلال میں اضافہ ہو جاتا اور آواز مبارک اس قدر بلند ہو جاتی کہ گویا آپ کسی لشکر کو (دشمن کی آمد سے) خبردار کر رہے ہوں، پھر آپ ﷺ فرماتے: «صَبَّحَتْكُمُ السَّاعَةُ وَمَسَّتْكُمْ» ”قیامت تم پر صبح یا شام (کسی بھی وقت) آ پڑنے والی ہے“، اور (شہادت اور درمیانی انگلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے) فرماتے: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى» ”مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی مانند (قریب قریب) بھیجا گیا ہے“، نیز فرماتے: «أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَيْرَ الْهُدَى هُدَى مُحَمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ» ”حمد و ثنا کے بعد! بلاشبہ بہترین ہدایت محمد ﷺ کی ہدایت ہے، بدترین امور (دین میں) پیدا کردہ نئے کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔“