❮
❯
حدیث نمبر: 2091
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَمَّا كَذَّبَتْنِي قُرَيْشٌ حِينَ أُسْرِيَ بِي إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، قُمْتُ فِي الْحِجْرِ فَجَلَّى اللهُ لِي بَيْتَ الْمَقْدِسِ ، وَطَفِقْتُ أُخْبِرُهُمْ عَنْ آيَاتِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب قریش نے بیت المقدس کی طرف میری شبینہ سیر (اسراء) کے معاملے میں میری تکذیب کی، تو میں حجر (حطیم) میں کھڑا ہو گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے بالکل عیاں کر دیا، چنانچہ میں اس کی جانب دیکھ رہا تھا اور انہیں اس کی نشانیاں اور علامات بتاتا جا رہا تھا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2091
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3673، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 170، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3133، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14616، وأخرجه فتح الباري برقم: 3673، 4433، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2087»