مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللهِ مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ ، قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هِيَ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتُهُنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ فَقَالَ : هِيَ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ ، إِلَّا عَفِيرًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللهِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ ، يَنْزِلُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيُبَاهِي بِأَهْلِ الْأَرْضِ أَهْلَ السَّمَاءِ ، فَيَقُولُ : انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا ضَاحِينَ جَاؤُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ، لَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي ، وَلَمْ يَرَوْا عَذَابِي ، فَلَمْ أَرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذوالحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں سے زیادہ فضیلت والے کوئی دن نہیں ہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا یہ ایام ان ایام کی تعداد کے برابر اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے بھی افضل ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان ایام کی تعداد کے برابر جہاد فی سبیل اللہ سے بھی افضل ہیں، سوائے اس شخص کے جو (میدانِ کارزار میں گر کر) اپنے چہرے کو مٹی میں لتھیڑ دے، اور اللہ عزوجل کے ہاں یومِ عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن افضل نہیں ہے، اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور اہل زمین کی وجہ سے آسمان والوں (فرشتوں) کے سامنے فخر فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو جو پراگندہ حال اور گرد آلود حالت میں تپتی دھوپ میں ﴿دور دراز کے ہر راستے سے﴾ آئے ہیں، انہوں نے میری رحمت کو دیکھا ہے نہ ہی میرے عذاب کو، چنانچہ میں نے یومِ عرفہ سے زیادہ کسی اور دن میں لوگوں کو اتنی کثرت سے جہنم کی آگ سے آزاد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔“