مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرِ بْنِ دِرْهَمٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رَبِيعٍ الْبَاهِلِيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَأَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ، فَقَالَ: " أَمَا إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ: الْغِيبَةُ وَالْبَوْلُ " ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ فَكَسَرَهَا فَوَضَعَ عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قِطْعَةً، وَقَالَ: «أَرْجُو أَنْ يُخَفِّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ تَيْبَسَا»سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ آپ ﷺ دو ایسی قبروں کے پاس سے گزرے جن میں (مکینوں کو) عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور کسی ایسی چیز پر نہیں (جس سے بچنا) دشوار تھا: (ان میں سے ایک) غیبت (کرتا تھا) اور (دوسرا) پیشاب (کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا)۔“ پھر آپ ﷺ نے کھجور کی ایک تر و تازہ شاخ منگوائی، اسے توڑ کر ان دونوں قبروں میں سے ہر ایک پر ایک ایک ٹکڑا رکھ دیا اور فرمایا: «أَرْجُو أَنْ يُخَفِّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ تَيْبَسَا» ”مجھے امید ہے کہ جب تک یہ دونوں شاخیں خشک نہیں ہوتیں، ان کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے گی۔“”