مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2054
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، نَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَوْ لِأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ ؟ قَالَ : لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ ، فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ : فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم اس کام کے لیے عمل کر رہے ہیں جس کا فیصلہ (تقدیر میں لکھ کر) پہلے ہی کیا جا چکا ہے یا ایسے معاملے کے لیے جسے ہم نئے سرے سے شروع کر رہے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ اس معاملے کے لیے جس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے“، تو سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”پھر عمل کرنے کا کیا فائدہ؟“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کو اسی عمل کی سہولت و توفیق دی جاتی ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“