مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2043
حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْجِيزِيُّ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا غُدِيَ عَلَيْكُمْ بِجَفْنَةٍ ، وَرِيحَ عَلَيْكُمْ بِأُخْرَى ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا يَوْمَئِذٍ لَبِخَيْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تمہارے پاس صبح کے وقت (کھانے کا) ایک بڑا پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم اس دن یقیناً بہتر حالت میں ہوں گے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ تم لوگ آج (ان مادی سہولتوں کے نہ ہونے کے باوجود) زیادہ بہتر ہو۔“