مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ : قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ ، فَجِيءَ بِهِ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ وَيَنْهَانِي قَوْمِي مَرَّتَيْنِ ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُفِعَ ، قَالَ سُفْيَانُ : كَأَنَّهُمْ رُدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ ، قَالَ : سَمِعَ صَوْتَ صَائِحَةٍ ، فَقَالَ : مَنْ هَذِهِ ؟ فَقَالُوا : ابْنَةُ عَمْرٍو أَوْ أُخْتُ عَمْرٍو ، قَالَ : فَلِمَ تَبْكِي ؟ أَوْ لَا تَبْكِي فَمَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”غزوہِ احد کے دن میرے والد شہید کر دیے گئے تو انہیں اس حالت میں لایا گیا کہ ان کے جسم کے اعضاء کاٹ کر انہیں مثلہ کر دیا گیا تھا، پھر انہیں رسول اللہ ﷺ کے سامنے رکھ دیا گیا، میں نے بارہا ارادہ کیا کہ ان کے چہرے سے کپڑا ہٹاؤں لیکن میری قوم نے مجھے دو مرتبہ روک دیا، پھر نبی ﷺ نے حکم دیا تو جنازہ اٹھا لیا گیا“، سفیان رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں) کہا کہ گویا ان شہداء کو ان کے مقتل کی طرف واپس لوٹا دیا گیا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ایک خاتون کے رونے کی آواز سنی تو دریافت فرمایا ”یہ کون ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یہ عمرو کی بیٹی یا ان کی بہن ہے، آپ ﷺ نے فرمایا ”تم کیوں روتی ہو؟ - یا (راوی کو شک ہے کہ) فرمایا: نہ روؤ - کیونکہ فرشتے اسے اپنے پروں سے مسلسل سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ اسے (وہاں سے) اٹھا لیا گیا۔“