مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الشُّهَدَاءِ الَّذِينَ اسْتُشْهِدُوا يَوْمَئِذٍ ، فَقَالَ : زَمِّلُوهُمْ بِدِمَائِهِمْ ، فَإِنِّي قَدْ شَهِدْتُ عَلَى هَؤُلَاءِ ، فَكَانَ يُدْفَنُ الرَّجُلَانِ وَالثَّلَاثَةُ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ ، وَيَسْأَلُ أَيُّهُمْ كَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ فَيُقَدِّمُهُ .
قَالَ جَابِرٌ : فَدُفِنَ أَبِي وَعَمِّي يَوْمَئِذٍ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب غزوۂ احد کا دن تھا تو نبی کریم ﷺ ان شہداء کے پاس تشریف لائے جو اس روز شہید ہوئے تھے اور ارشاد فرمایا: ”انہیں ان کے خون سمیت ہی (کفن میں) لپیٹ دو کیونکہ میں ان لوگوں پر (ایمان و فداکاری کی) گواہی دیتا ہوں“، چنانچہ (کثرتِ شہداء کی بنا پر) دو دو اور تین تین افراد کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جا رہا تھا اور آپ ﷺ دریافت فرماتے کہ ”ان میں سے کسے قرآن کریم زیادہ یاد ہے؟“ پھر جس کی جانب اشارہ کیا جاتا، آپ ﷺ اسے ہی (قبر کی لحد میں) مقدم فرماتے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسی روز میرے والد اور میرے چچا کو بھی ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔“