❮
❯
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَمَّا تَأَيَّمَتْ حَفْصَةُ ، وَكَانَتْ تَحْتَ خُنَيْسِ بْنِ حُذَافَةَ ، أَتَى عُمَرُ أَبَا بَكْرٍ فَعَرَضَهَا عَلَيْهِ ، فَسَكَتَ ، فَأَتَى عُثْمَانَ فَعَرَضَهَا عَلَيْهِ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : مَا لِي فِي النِّسَاءِ مِنْ حَاجَةٍ ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَطَبَهَا فَزُوِّجَهَا ، فَلَقِيَ أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ عَرَضْتُ عَلَيْكَ حَفْصَةَ فَسَكَتَّ ، فَلَأَنَا كُنْتُ عَلَيْكَ أَشَدَّ غَضَبًا مِنِّي عَلَى عُثْمَانَ ، وَقَدْ رَدَّنِي ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ أَمْرِهَا ذِكْرٌ ، وَلَكِنَّهُ كَانَ سِرًّا ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُفْضِيَ السِّرَّ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہوئیں، جبکہ وہ (اس سے قبل) سیدنا خنیس بن حذافہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں (سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کی) پیشکش کی مگر وہ خاموش رہے، پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں پیشکش کی تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے عورتوں کی کوئی حاجت نہیں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا اور ان سے نکاح فرما لیا۔ اس کے بعد جب (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ملے تو (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”میں نے آپ کے سامنے حفصہ (رضی اللہ عنہا) کی پیشکش رکھی تھی اور آپ خاموش رہے، تو میں آپ پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نسبت زیادہ ناراض ہوا تھا جنہوں نے میرا مطالبہ رد کر دیا تھا۔“ تب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”درحقیقت (رسول اللہ ﷺ کی جانب سے) ان کا تذکرہ ہو چکا تھا، لیکن وہ ایک راز کی بات تھی، اس لیے میں نے ناپسند کیا کہ اس راز کو افشا کروں۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه / حدیث: 20
تخریج حدیث «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3783، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3248، 3259، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4792، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6810، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 20»