❮
❯
حدیث نمبر: 1991
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ : هَلَكَ أَبِي وَتَرَكَ تِسْعَ - أَوْ سَبْعَ .. - فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : فَقَالَ لِي : فَبَارَكَ اللهُ لَكَ ، وَدَعَا لِي .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے والد (غزوہِ احد میں) انتقال فرما گئے اور اپنے پیچھے نو یا سات بیٹیاں چھوڑ گئے“، پھر راوی نے اسی مفہوم کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ اضافہ کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: «فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تمہارے لیے برکت فرمائے“ اور آپ ﷺ نے میرے لیے دعا فرمائی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 1991
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4052، 5367، 6387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7138، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 3219، وفى (الكبرى) برقم: 5308، 8888، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14357، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1812، 1813، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1986»