مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ - قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ : تِسْعَ .. - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ؟ قُلْتُ : ثَيِّبًا ، قَالَ : فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ ، أَوْ قَالَ : تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : إِنَّ عَبْدَ اللهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ ، فَأَرَدْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ ، فَقَالَ لِي : بَارَكَ اللهُ لَكَ ، أَوْ قَالَ خَيْرًا .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) فوت ہوئے تو انہوں نے اپنے پیچھے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے نو ہی کہا تھا، پھر میں نے ایک بیوہ (یا مطلقہ) عورت سے نکاح کر لیا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کنواری سے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بیوہ سے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے کسی نوجوان لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ یا فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور وہ تمہارے ساتھ ہنسی مذاق کرتی؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: بے شک (میرے والد) عبداللہ فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور میں نے یہ بات پسند نہ کی کہ میں ان کے پاس ان جیسی ہی (غیر تجربہ کار لڑکی) لے آؤں، اس لیے میں نے ایسی عورت کا ارادہ کیا جو ان کی دیکھ بھال اور ان کے معاملات کی درستی کر سکے، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے“ یا فرمایا: ”بہتر ہوا“۔