مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: " صَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: «فَقُمْ فَارْكَعْ»،ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا جبکہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، تو آپ ﷺ نے (دورانِ خطبہ) اس سے دریافت فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کی: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو کھڑے ہو جاؤ اور (دو) رکعتیں ادا کرو۔“