مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1976
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا دَارًا ، فَسَمِعْتُ فِيهَا ضَوْضَاءَ ، فَقُلْتُ : لِمَنْ هَذَا ؟ قَالُوا : لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، قُلْتُ : مَنْ هُوَ ؟ قَالُوا : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهَا ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا أَبَا حَفْصٍ ، فَبَكَى ، وَقَالَ : أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللهِ . ؟!
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں ایک گھر دیکھا جس میں مجھے کچھ آوازیں سنائی دیں، میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک مرد کا ہے۔ میں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ۔ تو میں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیا لیکن اے ابوحفص! مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی۔“ یہ سن کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا بھلا میں آپ کے مقابلے میں غیرت کھاؤں گا؟“