مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم {قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ»، {أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ»، {أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «هَاتَانِ أَهْوَنُ أَوْ هَاتَانِ أَيْسَرُ»سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر یہ آیتِ مبارکہ ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ﴾ ”آپ فرما دیجیے کہ وہی اس بات پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے کوئی عذاب بھیج دے“ نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے عرض کیا: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ذات (وجہِ کریم) کی پناہ مانگتا ہوں“، پھر جب آیت کا اگلا حصہ ﴿أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ ”یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے (کوئی عذاب ظاہر کر دے)“ نازل ہوا تو آپ ﷺ نے پھر التجا کی: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ذات کی پناہ مانگتا ہوں“، اور جب یہ حصہ ﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ﴾ ”یا تمہیں مختلف گروہوں میں خلط ملط کر کے ایک دوسرے سے بھڑا دے اور تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کی سختی کا مزہ چکھائے“ نازل ہوا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ (پہلی دو صورتوں کے مقابلے میں) زیادہ ہلکی یا زیادہ آسان ہیں۔“