مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فِي سَرِيَّةٍ أَوْ جَيْشٍ ، فَنَفِدَ زَادُنَا ، فَبَصُرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ ، فَنَهَانَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثُمَّ قَالَ : نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللهِ ، وَفِي سَبِيلِ اللهِ كُلُوا ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ ، فَلَمَّا رَجَعْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنْ كَانَ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک مہم یا لشکر میں شریک تھے کہ ہمارا زادِ راہ ختم ہو گیا، اسی دوران ہماری نظر ایک مچھلی پر پڑی جسے سمندر نے (ساحل پر) پھینک دیا تھا، ہم نے اسے کھانا چاہا تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے (پہلے) ہمیں روک دیا لیکن پھر فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے قاصد ہیں اور اللہ کی راہ میں نکلے ہوئے ہیں، اس لیے تم اسے کھا لو۔“ چنانچہ ہم نے اسے کھایا اور جب ہم واپس لوٹے تو رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہارے پاس اس میں سے کچھ (بچا ہوا) ہو تو ہمارے پاس بھی بھیج دو۔“