مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1951
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الشُّهَدَاءِ الَّذِينَ اسْتُشْهِدُوا يَوْمَئِذٍ فَقَالَ : زَمِّلُوهُمْ بِدِمَائِهِمْ ، فَإِنِّي قَدْ شَهِدْتُ عَلَى هَؤُلَاءِ ، فَكَانَ يُدْفَنُ الرَّجُلَانِ وَالثَّلَاثَةُ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ ، وَيَسْأَلُ : أَيُّهُمْ كَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ ؟ فَيُقَدِّمُهُ . قَالَ جَابِرٌ : فَدُفِنَ أَبِي وَعَمِّي يَوْمَئِذٍ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب احد کا دن تھا تو نبی کریم ﷺ ان شہداء کے پاس تشریف لائے جو اس دن شہید ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انہیں ان کے خون سمیت ہی (کفن میں) لپیٹ دو، کیونکہ میں ان (کی جاں نثاری) پر گواہ ہوں“، چنانچہ دو اور تین آدمیوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جاتا تھا، اور آپ ﷺ دریافت فرماتے تھے: ”ان میں سے کسے قرآن زیادہ یاد ہے؟“ پھر (جس کی طرف اشارہ ہوتا) اسے (لحد میں) مقدم فرماتے؛ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس دن میرے والد اور میرے چچا کو بھی ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔