مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1925
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ بِغَيْرِ إِزَارٍ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَأْكُلْ عَلَى مَائِدَةٍ تُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ (عوامی) غسل خانے میں تہبند کے بغیر داخل نہ ہو، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنی اہلیہ کو غسل خانے میں داخل نہ کرے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ ایسے دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا نہ کھائے جس پر شراب پی جا رہی ہو۔“