مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : تُوُفِّيَ أَوِ اسْتُشْهِدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ ، فَاسْتَعْدَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى غُرَمَائِهِ أَنْ يَضَعُوا مِنْ دَيْنِهِ ، فَطَلَبْتُ إِلَيْهِمْ فَلَمْ يَفْعَلُوا ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اذْهَبْ فَصَنِّفْ تَمْرَكَ أَصْنَافًا : الْعَجْوَةَ عَلَى حِدَةٍ ، وَعَذْقَ زَيْدٍ عَلَى حِدَةٍ ، أَصْنَافًا ، ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَيَّ ، قَالَ : فَفَعَلْتُ ، ثُمَّ أَرْسَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ فَجَلَسَ عَلَى أَعْلَاهُ أَوْ فِي وَسَطِهِ ، ثُمَّ قَالَ : كِلْ لِلْقَوْمِ ، قَالَ : فَكِلْتُ لَهُمْ حَتَّى أَوْفَيْتُهُمُ الَّذِي لَهُمْ ثُمَّ بَقِيَ تَمْرِي كَأَنَّهُ لَمْ يَنْقُصْ مِنْهُ شَيْءٌ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (میرے والد) سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ فوت ہوئے یا (غزوہِ احد میں) شہید ہوئے تو ان پر قرض کا بوجھ تھا، میں نے رسول اللہ ﷺ سے التجا کی کہ آپ ان کے قرض خواہوں سے سفارش فرمائیں کہ وہ کچھ قرض معاف کر دیں، میں نے خود بھی ان سے مطالبہ کیا مگر وہ نہ مانے، تب رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”جاؤ اور اپنی کھجوروں کو ان کی اقسام کے مطابق الگ الگ کر لو، عجوہ کا ڈھیر الگ اور عذقِ زید کا الگ، پھر مجھے اطلاع دینا۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ویسا ہی کیا اور پھر رسول اللہ ﷺ کو بلا بھیجا، آپ ﷺ تشریف لائے اور ان کھجوروں کے سب سے اوپر یا ان کے وسط میں تشریف فرما ہوئے، پھر فرمایا: ”اب ان لوگوں کو ماپ کر دینا شروع کرو۔“ میں نے انہیں ماپ کر دینا شروع کیا یہاں تک کہ میں نے ان کا پورا پورا حق ادا کر دیا، اس کے باوجود میری کھجوریں ویسی کی ویسی ہی باقی بچ گئیں گویا ان میں سے کچھ کم ہی نہ ہوا ہو۔