مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1916
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ ، وَآخُذُ قَبْضَةً مِنَ الْحَصَا فَأَجْعَلُهَا فِي كَفِّي ، ثُمَّ أُحَوِّلُهَا إِلَى الْكَفِّ الْأُخْرَى حَتَّى تَبْرُدَ ، ثُمَّ أَضَعُهَا لِجَبِينِي حَتَّى أَسْجُدَ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نمازِ ظہر ادا کرتا تھا، تو میں (زمین کی تپش کی وجہ سے) کنکریوں کی ایک مٹھی بھر لیتا اور انہیں اپنی ہتھیلیوں میں رکھتا، پھر انہیں ایک ہتھیلی سے دوسری ہتھیلی میں منتقل کرتا رہتا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈی ہو جاتیں، پھر گرمی کی شدت کے باعث سجدہ کرنے کے لیے انہیں اپنی پیشانی کے نیچے رکھ لیتا تھا۔“