مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ ، فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مُرْ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ فَلْيُرَاجِعْهَا ، ثُمَّ لِيُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا هَذِهِ ، فَإِذَا حَاضَتْ حَيْضَةً أُخْرَى وَطَهُرَتْ ، إِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا ، وَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا ، فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی زوجہ کو حیض کی حالت میں ایک طلاق دے دی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عبداللہ بن عمر کو حکم دو کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کرے، پھر اسے اپنے پاس روکے رکھے یہاں تک کہ وہ اس حیض سے پاک ہو جائے، پھر جب اسے دوبارہ حیض آئے اور وہ (دوسری بار) پاک ہو جائے، تو اس کے بعد اگر وہ چاہے تو ہمبستری کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے تو اسے اپنے نکاح میں برقرار رکھے، کیونکہ یہی وہ وقتِ عدت ہے جس کے مطابق اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم فرمایا ہے“۔