مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1888
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ حَصِينٍ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ، " أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَاءَتْ عِيرٌ مِنَ الشَّامِ، فَانْفَتَلَ النَّاسُ حَتَّى لَمْ يُبْقَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، فَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْجُمُعَةِ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا} [الجمعة: 11] "ترجمہ
سالم رحمہ اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ جمعہ کے روز قیام کی حالت میں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی دوران ملکِ شام سے ایک تجارتی قافلہ آپہنچا، تو لوگ (مسجد سے) اس کی جانب مڑ گئے یہاں تک کہ صرف بارہ آدمی باقی رہ گئے، تب سورہ جمعہ کی یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ ”اور جب وہ کوئی تجارت یا کھیل تماشہ دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔“ “