مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ أَمَامَ هَوَازِنَ رَجُلٌ جَسِيمٌ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ فِي يَدِهِ رَايَةٌ سَوْدَاءُ ، إِذَا أُدْرِكَ طَعَنَ بِهَا ، وَإِذَا فَاتَهُ شَيْءٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ دَفَعَهَا مِنْ خَلْفِهِ فَأَنْفَذَهُ ، فَصَمَدَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ كِلَاهُمَا يُرِيدُهُ ، قَالَ : فَضَرَبَهُ عَلِيٌّ عَلَى عُرْقُوبَيِ الْجَمَلِ فَوَقَعَ عَلَى عَجُزِهِ ، قَالَ : وَضَرَبَ الْأَنْصَارِيُّ سَاقَهُ قَالَ : فَطَرَحَ قَدَمَهُ بِنِصْفِ سَاقِهِ فَوَقَعَ ، وَاقْتَتَلَ النَّاسُ .
وَخَرَجَ حِينَ كَانَتِ الْهَزِيمَةُ كَلَدَةُ - وَكَانَ أَخَا صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ - يَوْمَئِذٍ مُشْرِكًا فِي الْمُدَّةِ الَّتِي ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَلَا بَطَلَ السِّحْرُ الْيَوْمَ ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ : اسْكُتْ فَضَّ اللهُ فَاكَ ، فَوَاللهِ لَأَنْ يَرُبَّنِي رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَرُبَّنِي رَجُلٌ مِنْ هَوَازِنَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہوازن کے لشکر کے ہراول دستے میں ایک سرخ اونٹ پر سوار نہایت تنومند شخص تھا جس کے ہاتھ میں سیاہ جھنڈا تھا، وہ جسے پا لیتا اسے نیزہ مار کر زخمی کر دیتا اور اگر کوئی اس کے سامنے سے بچ نکلتا تو وہ اپنے پیچھے کی طرف نیزہ مار کر اسے پار کر دیتا، پس سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ایک انصاری صحابی دونوں اس کے مقابلے کے لیے بڑھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اونٹ کی کونچوں پر ایسی ضرب لگائی کہ وہ اپنے پچھلے حصے کے بل گر پڑا اور انصاری نے اس شخص کی پنڈلی پر وار کیا جس سے اس کا پاؤں آدھی پنڈلی سمیت کٹ کر گر پڑا اور لوگ باہم برسرِ پیکار ہو گئے۔ جب (ابتدائی طور پر مسلمانوں کی) ہزیمت کا وقت آیا تو کلدہ باہر نکلا، وہ صفوان بن امیہ کا بھائی تھا اور ان دنوں اس مدت کے دوران ابھی مشرک ہی تھا جو رسول اللہ ﷺ نے اس کے لیے مقرر فرمائی تھی، اس نے (مسلمانوں کی پسپائی دیکھ کر) کہا کہ ”آج جادو باطل ہو گیا ہے“، تو صفوان نے اسے ٹوکتے ہوئے کہا: ”خاموش رہو، «فَضَّ اللَّهُ فَاكَ» ”اللہ تمہارا منہ توڑ دے“! اللہ کی قسم! مجھے ہوازن کے کسی شخص کی ماتحتی سے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ قریش کا کوئی آدمی میرا آقا یا حکمران بنے۔“