مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ .
أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : مَنْ شَهِدَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَتَاهُ الْأَعْرَابِيُّ بِأَرْنَبٍ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَنَا ، جَاءَ بِهَا الْأَعْرَابِيُّ قَدْ نَظَّفَهَا وَصَنَعَهَا يُهْدِيهَا لِرَسُولِ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُوا ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي رَأَيْتُهَا تَدْمَى ، فَأَكَلَ الْقَوْمُ وَلَمْ يَأْكُلِ الْأَعْرَابِيُّ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا تَأْكُلُ ؟ قَالَ : إِنِّي صَائِمٌ . قَالَ : فَهَلَّا الْبِيضَ . ؟
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے کون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اس وقت حاضر تھا جب ایک دیہاتی آپ ﷺ کے پاس خرگوش لے کر آیا تھا؟“ تو مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”میں حاضر تھا؛ وہ دیہاتی اسے صاف کر کے اور تیار کر کے لایا تھا تاکہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہدیہ پیش کرے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سب کھاؤ“، اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے اسے خون بہاتے دیکھا ہے، چنانچہ لوگوں نے تو اسے کھا لیا لیکن اس دیہاتی نے نہ کھایا، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم کیوں نہیں کھاتے؟“ اس نے عرض کی: میں روزے سے ہوں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم نے ایامِ بیض (چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ) کے روزے کیوں نہیں رکھے؟“۔