مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا ، فَلَمْ نَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا ، ثُمَّ دَخَلْنَا ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا ، فَقَالَ : إِنِّي خَشِيتُ أَوْ كَرِهْتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ماہِ رمضان میں آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور وتر ادا فرمائے، پھر جب اگلی رات آئی تو ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ﷺ (نماز کے لیے) ہمارے پاس تشریف لائیں گے، پس ہم صبح ہونے تک مسجد ہی میں (انتظار میں) رہے، پھر ہم آپ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے اور ہمیں یہ توقع تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مجھے یہ اندیشہ ہوا یا میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ کہیں یہ (نماز) تم پر فرض نہ کر دی جائے“۔“