مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : جَاءَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنْ كَانَ مِنِّي اللَّيْلَةَ شَيْءٌ يَعْنِي فِي رَمَضَانَ ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ يَا أُبَيُّ ؟ قَالَ : نِسْوَةٌ فِي دَارِي ، قُلْنَ : إِنَّا لَا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَنُصَلِّي بِصَلَاتِكَ ، قَالَ : فَصَلَّيْتُ بِهِنَّ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ أَوْتَرْتُ ، قَالَ : فَكَانَ شِبْهَ الرِّضَا وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آج رات (یعنی رمضان میں) مجھ سے ایک معاملہ پیش آیا ہے،“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے ابی! وہ کیا بات ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”میرے گھر کی خواتین نے کہا کہ ہمیں قرآنِ کریم (زیادہ) یاد نہیں ہے، اس لیے ہم آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گی، چنانچہ میں نے انہیں آٹھ رکعات پڑھائیں اور پھر وتر ادا کیے،“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (یہ سن کر) خاموشی اختیار فرمائی جو گویا آپ ﷺ کی رضا مندی کی علامت تھی اور آپ ﷺ نے اس پر کوئی نکیر نہیں فرمائی۔