مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ :
قَالَ ابْنُ عُمَرَ لِغُلَامِهِ : لَا تَمُرَّ بِي عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَغَفَلَ الْغُلَامُ ، فَمَرَّ بِهِ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَرَآهُ ، فَقَالَ : رَحِمَكَ اللهُ ، مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا صَوَّامًا قَوَّامًا ، وَصُولًا لِلرَّحِمِ ، أَمَا وَاللهِ إِنِّي لَأَرْجُو مَعَ مَسَاوِئِ مَا قَدْ عَمِلْتَ مِنَ الذُّنُوبِ ، أَنْ لَا يُعَذِّبَكَ ، قَالَ مُجَاهِدٌ : ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ :
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ فِي الدُّنْيَا .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام سے فرمایا: ”مجھے سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس سے لے کر نہ گزرنا“، لیکن غلام سے بھول چوک ہوگئی اور وہ انہیں وہیں سے لے گزرا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا اور فرمایا: «رَحِمَكَ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے، میں تمہیں ہمیشہ کثرت سے روزے رکھنے والا، کثرت سے قیام کرنے والا اور صلہ رحمی کرنے والا ہی جانتا ہوں، اللہ کی قسم! میں قوی امید رکھتا ہوں کہ تم سے جو گناہ سرزد ہوئے ہیں ان کے باوجود اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب نہیں دے گا“، مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: مجھے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی کوئی برا کام کرتا ہے، اسے دنیا ہی میں اس کا بدلہ دے دیا جاتا ہے“۔