مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1797
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي عَلَى صَخْرَةٍ فَأَتَى نَاحِيَةً فَمَكَثَ مَلِيًّا ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَوَجَدَ الرَّجُلَ يُصَلِّي عَلَى حَالِهِ ، فَقَامَ فَجَمَعَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ ، عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ ، فَإِنَّ اللهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ میں ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو ایک چٹان پر نماز پڑھ رہا تھا، آپ ﷺ ایک طرف تشریف لے گئے اور وہاں کافی دیر قیام فرمایا، پھر جب آپ ﷺ واپس پلٹے تو اس شخص کو بدستور اسی حالت میں (نماز پڑھتے ہوئے) پایا، چنانچہ آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کر کے (توجہ دلاتے ہوئے) فرمایا: ”اے لوگو! تم میانہ روی اختیار کرو، تم میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (تمہیں اجر و ثواب سے نوازنے میں) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم خود (کثرتِ عمل سے) اکتا جاؤ۔“