مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " إِذَا أَوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ ابْتَدَرَهُ مَلَكٌ وَشَيْطَانٌ، فَيَقُولُ: الْمَلَكُ اخْتِمْ بِخَيْرٍ، وَيَقُولُ الشَّيْطَانُ: اخْتِمْ بِشَرٍّ، فَإِنْ ذَكَرَ اللَّهَ ثُمَّ نَامَ بَاتَ الْمَلَكُ يَكْلَؤُهُ، فَإِذَا اسْتَيْقَظَ، قَالَ الْمَلَكُ: افْتَحْ بِخَيْرٍ، وَقَالَ الشَّيْطَانُ: افْتَحْ بِشَرٍّ، فَإِنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيَّ نَفْسِي وَلَمْ يُمِتْهَا فِي مَنَامِهَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي {يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا}، إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي {يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ} [الحج: 65]، فَإِنْ وَقَعَ مِنْ سَرِيرِهِ فَمَاتَ دَخَلَ الْجَنَّةَ "سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی اپنے بستر پر سونے کے لیے آتا ہے تو ایک فرشتہ اور ایک شیطان اس کی طرف لپکتے ہیں، فرشتہ کہتا ہے: (اپنے دن کا) اختتام بھلائی پر کر، اور شیطان کہتا ہے: (اپنے دن کا) اختتام برائی پر کر، پس اگر وہ اللہ کا ذکر کرے اور پھر سو جائے تو فرشتہ رات بھر اس کی نگہبانی کرتا رہتا ہے، پھر جب وہ بیدار ہوتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: (اپنے دن کا) آغاز بھلائی سے کر، اور شیطان کہتا ہے: (اپنے دن کا) آغاز برائی سے کر، پس اگر وہ یہ دعا پڑھے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيَّ نَفْسِي وَلَمْ يُمِتْهَا فِي مَنَامِهَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ﴿يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا﴾، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ﴿يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ﴾» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری روح مجھے واپس لوٹا دی اور اسے اس کی نیند کی حالت میں موت نہیں دی، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو ﴿آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ٹل نہ جائیں﴾ (آیت کے آخر تک)، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو ﴿آسمان کو زمین پر گرنے سے روکے ہوئے ہے مگر اس کے اپنے حکم سے﴾“، تو اگر وہ (اس حالت میں) اپنے بستر سے گر کر فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“