مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1746
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو قَبِيلٍ حُيَيُّ بْنُ هَانِئٍ الْمَعَافِرِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : هَلَاكُ أُمَّتِي فِي الْكِتَابِ وَاللَّبَنِ ، قَالُوا : وَمَا الْكِتَابُ وَاللَّبَنُ ؟ قَالَ : يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ فَيَتَأَوَّلُونَهُ عَلَى غَيْرِ تَأْوِيلِهِ ، وَيُحِبُّونَ اللَّبَنَ فَيَدَعُونَ الْجَمَاعَاتِ وَالْجُمَعَ وَيَبْدُونَ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کی ہلاکت کتاب اور دودھ میں ہے“، صحابہ کرام نے عرض کیا: (یا رسول اللہ ﷺ!) کتاب اور دودھ (سے کیا مراد) ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگ قرآنِ کریم تو سیکھیں گے لیکن اس کی ایسی غلط تاویل کریں گے جو اس کے اصل مفہوم کے برخلاف ہوگی، اور وہ دودھ سے محبت کریں گے (یعنی مویشیوں کی رغبت میں) باجماعت نمازوں اور جمعہ کے اجتماعات کو چھوڑ کر دیہاتوں کی طرف نکل جائیں گے۔“