مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1745
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : لَوْ أَنَّ الْقُرْآنَ جُعِلَ فِي إِهَابٍ ، ثُمَّ أُلْقِيَ فِي النَّارِ مَا احْتَرَقَتْ .
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : فَفَسَّرَهُ : أَنَّ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ ، فَهُوَ شَرٌّ مِنْ خِنْزِيرٍ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر قرآن کسی کھال میں رکھ دیا جائے پھر اسے آگ میں ڈالا جائے تو وہ نہیں جلے گی“، ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ نے اس کی یہ تفسیر بیان فرمائی ہے کہ: ”جس نے قرآن کو (حفظ کر کے اپنے سینے میں) جمع کیا اور پھر (اپنے برے اعمال کی بدولت) آگ میں داخل ہوا تو وہ خنزیر سے بھی زیادہ برا ہے“۔