مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1742
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ أَرَضُونَ ، وَيَكْفِيكُمُ اللهُ ، فَلَا يَعْجِزَنَّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَلْهُوَ بِأَسْهُمِهِ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ أَرَضُونَ، وَيَكْفِيكُمُ اللَّهُ فَلَا يَعْجِزَنَّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَلْهُوَ بِأَسْهُمِهِ» ”عنقریب تمہارے لیے بہت سے علاقے فتح کر دیے جائیں گے اور اللہ تمہاری نصرت کے لیے کافی ہوگا، لہٰذا تم میں سے کوئی بھی اپنے تیروں کے ساتھ مشق کرنے (تیر اندازی) میں ہرگز سستی نہ دکھائے۔“