مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1740
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا قَبَاثُ بْنُ رَزِينٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُلَيَّ بْنَ رَبَاحٍ اللَّخْمِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ نَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : تَعَلَّمُوا كِتَابَ اللهِ وَأَفْشُوهُ ، قَالَ قَبَاثٌ : حَسِبْتُهُ قَالَ : وَتَغَنَّوْا بِهِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الْعِشَارِ مِنَ الْعُقُلِ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مسجد میں بیٹھے قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اللہ کی کتاب سیکھو اور اسے عام کرو“، قباث رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”اور اسے خوش الحانی سے پڑھا کرو، پس اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہ قرآن (ذہنوں سے) رسیوں میں بندھی ہوئی اونٹنیوں کے چھوٹ کر بھاگ جانے سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جانے والا ہے۔“