مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1739
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو ، أَنَّ شُعَيْبَ بْنَ زُرْعَةَ حَدَّثَهُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ ، أَوْ قَالَ : الْأَنْفُسَ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَبِمَ نُخِيفُ أَنْفُسَنَا ؟ قَالَ : بِالدَّيْنِ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم اپنی جانوں کو خوف زدہ نہ کیا کرو“ یا آپ ﷺ نے (الأنفس کے لفظ کے ساتھ) فرمایا: ”ان جانوں کو ہولناکی میں نہ ڈالو“، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم اپنی جانوں کو کس چیز کے ذریعے خوف زدہ کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قرض کے ذریعے“۔