مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَضْحَى بَعْدَ الصَّلَاةِ ، فَقَالَ : مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَنَسَكَ نَسِيكَتَنَا ، فَقَدْ أَصَابَ النُّسُكَ ، وَمَنْ نَسَكَ قَبْلَ الصَّلَاةِ ، فَشَاتُهُ شَاةُ لَحْمٍ ، وَلَا نُسُكَ لَهُ ، فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ خَالُ الْبَرَاءِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنِّي نَسَكْتُ شَاتَيْ قَبْلَ الصَّلَاةِ ، وَعَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ ، وَأَحْبَبْتُ أَنْ تَكُونَ شَاتَيْ أَوَّلَ شَيْءٍ يُذْبَحُ فِي بَيْتِي ، فَذَبَحْتُ شَاتَيْ ، وَتَغَدَّيْتُ قَبْلَ أَنْ آتِيَ الصَّلَاةَ ، قَالَ : شَاتُكَ شَاةُ لَحْمٍ ، قَالَ : فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّ عِنْدَنَا عَنَاقًا لَنَا جَذَعَةً هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْنِ ، أَفَتَجْزِي عَنِّي ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَنْ تَجْزِي عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عید الاضحیٰ کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”جس نے ہماری طرح نماز ادا کی اور ہماری طرح قربانی دی، تو اس کی قربانی درست ہوئی، اور جس نے نماز سے قبل ذبح کر لیا، تو اس کی بکری محض گوشت کے لیے ہے، اس کی کوئی قربانی (شمار) نہیں ہے“، اس پر سیدنا براء کے ماموں سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے نماز سے پہلے اپنی بکری ذبح کر دی تھی، میں سمجھا کہ آج کا دن کھانے پینے کا دن ہے، اور میں نے پسند کیا کہ میرے گھر میں سب سے پہلے میری بکری ہی ذبح ہو، چنانچہ میں نے اسے ذبح کر دیا اور نماز کے لیے آنے سے قبل کھانا بھی کھا لیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری بکری صرف گوشت کی بکری ہے“، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے پاس بکری کا ایک بچہ (عناق جذعہ) ہے جو مجھے دو بکریوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، کیا وہ میری طرف سے کفایت کر جائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، مگر تمہارے بعد کسی اور کے لیے یہ (جذعہ) ہرگز کافی نہ ہوگا“۔