مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1650
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْنَا عَمَّارٌ ، فَقُلْنَا لَهُ : حَدِّثْنَا حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِتْنَةِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقْتَتِلُونَ عَلَى الْمُلْكِ يَقْتُلُ بَعْضُهُمْ عَلَيْهِ بَعْضًا ، قُلْنَا : لَوْ حَدَّثَنَا بِهِ غَيْرُكَ كَذَّبْنَاهُ ، أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ .
ترجمہ
ثروان بن ملحان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں فتنوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سنائیں، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو حصولِ اقتدار کے لیے باہم دست و گریبان ہوں گے اور اس کی خاطر ایک دوسرے کو قتل کریں گے“، ہم نے عرض کیا کہ اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہمیں یہ حدیث سناتا تو ہم اسے جھٹلا دیتے، آگاہ رہو کہ یقیناً ایسا ہو کر رہے گا۔