مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ، يَقُولُ : يَا أَبَا مُوسَى ، أَنْشُدُكَ اللهَ ، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ؟ فَأَنَا سَائِلُكَ عَنْ حَدِيثٍ ، فَإِنْ صَدَقْتَ وَإِلَّا بَعَثْتُ عَلَيْكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ يُقَرِّرُكَ ، ثُمَّ أَنْشُدُكَ اللهَ : أَلَيْسَ إِنَّمَا عَنَاكَ أَنْتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفْسِكَ ؟ قَالَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا نَائِمٌ ، خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدًا ، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمًا ، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشِيًا ، فَخَصَّكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَعُمَّ النَّاسَ ؟ فَخَرَجَ أَبُو مُوسَى وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا .
ابو مریم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے ابوموسیٰ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“؟ اب میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں سوال کرنے لگا ہوں، اگر آپ نے سچ سچ بتا دیا (تو بہتر) ورنہ میں آپ کے مقابلے میں رسول اللہ ﷺ کے ان صحابہ کو پیش کروں گا جو آپ سے اس کا اعتراف کروا لیں گے؛ پھر میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا رسول اللہ ﷺ نے خاص طور پر آپ ہی کو مخاطب کر کے یہ نہیں فرمایا تھا کہ «إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا نَائِمٌ، خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدًا، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمًا، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشِيًا» ”عنقریب میری امت میں ایک فتنہ برپا ہوگا، اے ابو موسیٰ! اس میں تمہارا سویا رہنا تمہارے بیٹھنے سے بہتر ہوگا، تمہارا بیٹھے رہنا تمہارے کھڑے ہونے سے بہتر ہوگا، اور تمہارا کھڑا ہونا تمہارے چلنے سے بہتر ہوگا“؟ رسول اللہ ﷺ نے اس معاملے میں آپ کو مخصوص فرمایا تھا اور اسے تمام لوگوں کے لیے عام نہیں کیا تھا“، یہ سن کر سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ خاموشی سے چلے گئے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا۔