مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1633
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ فِي سَفَرٍ ، فَهَلَكَ عِقْدٌ لِعَائِشَةَ ، فَطَلَبُوهُ حَتَّى أَصْبَحُوا ، وَلَيْسَ مَعَ الْقَوْمِ مَاءٌ ، فَنَزَلَتِ الرُّخْصَةُ ، فَقَامَ الْمُسْلِمُونَ فَضَرَبُوا بِأَيْدِيهِمْ إِلَى الْأَرْضِ فَمَسَحُوا بِهَا وُجُوهَهُمْ ، وَظَاهِرَ أَيْدِيهِمْ ، وَبَاطِنَهَا إِلَى الْآبَاطِ .
ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں تھے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک ہار گم ہو گیا، پس لوگوں نے اسے تلاش کرنا شروع کیا یہاں تک کہ صبح ہو گئی اور قافلے والوں کے پاس پانی میسر نہ تھا، تب (تیمم کی) رخصت نازل ہوئی، چنانچہ مسلمانوں نے اٹھ کر اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارا اور ان سے اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کی پشت اور ان کے اندرونی حصوں کا بغلوں تک مسح کیا۔“