مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1630
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : كُنْتُ فِي الْقَوْمِ حِينَ نَزَلَتِ الرُّخْصَةُ فِي الْمَسْحِ بِالصَّعِيدِ إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ ، قَالَ : فَضَرَبْنَا ضَرْبَةً بِالْيَدَيْنِ بِالصَّعِيدِ لِلْوَجْهِ ، فَمَسَحْنَاهُ مَسْحَةً وَاحِدَةً ، قَالَ : ثُمَّ ضَرَبْنَا ضَرْبَةً أُخْرَى لِلْيَدَيْنِ فَمَسَحْنَاهُمَا بِهَا إِلَى الْمَنْكِبَيْنِ ظَهْرًا وَبَطْنًا .
ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اس وقت لوگوں کے ساتھ موجود تھا جب پانی نہ ملنے کی صورت میں پاک مٹی سے مسح کرنے کی رخصت نازل ہوئی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چنانچہ ہم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پاک مٹی پر ایک بار ضرب لگائی اور اسے ایک مرتبہ چہرے پر مل لیا، پھر ہم نے ہاتھوں کے لیے ایک اور ضرب لگائی اور ان کا پشت اور ہتھیلی سمیت کندھوں تک مسح کر لیا۔“