مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1628
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ عَمَّارًا صَلَّى ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : لَقَدْ خَفَّفْتَ الصَّلَاةَ يَا أَبَا الْيَقْظَانِ ، قَالَ : هَلْ رَأَيْتَنِي نَقَصْتُ مِنْ حُدُودِهَا شَيْئًا ؟ شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيُصَلِّي ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ مَا كُتِبَ لَهُ إِلَّا نِصْفُهَا ، ثُلُثُهَا ، رُبُعُهَا ، خُمُسُهَا ، سُدُسُهَا ، ثُمُنُهَا ، تُسْعُهَا ، عُشْرُهَا .
ترجمہ
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نماز ادا کی تو ایک شخص نے ان سے عرض کیا: ”اے ابوالقظان! آپ نے تو نماز بہت مختصر کر دی،“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے مجھے دیکھا ہے کہ میں نے نماز کے حدود و ضوابط میں سے کچھ کم کیا ہے؟ درحقیقت میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلاشبہ آدمی نماز پڑھتا ہے اور جب وہ فارغ ہوتا ہے تو اس کے لیے اس کی نماز کا صرف نصف، تہائی، چوتھائی، پانچواں، چھٹا، آٹھواں، نواں یا دسواں حصہ ہی (اجر کے طور پر) لکھا جاتا ہے۔““