مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عَطَاءَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ وَأَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، أَنَّ عَمَّارًا يَوْمَ صِفِّينَ جَعَلَ يُقَاتِلُ فَلَا يُقْتَلُ ، فَيَجِيءُ إِلَى عَلِيٍّ فَيَقُولُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَلَيْسَ هَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا هُوَ ؟ فَيَقُولُ : أَذْهِبْ عَنْكَ ، فَقَالَ ذَلِكَ مِرَارًا ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ ، فَقَالَ عَمَّارٌ : إِنَّ هَذِهِ لَآخِرُ شَرْبَةٍ أَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ .
میسرہ رحمہ اللہ اور ابو البختری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جنگِ صفین کے دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ مسلسل قتال فرما رہے تھے مگر شہید نہیں ہو رہے تھے، وہ بار بار سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آتے اور عرض کرتے: ”اے امیر المؤمنین! کیا یہ وہی دن نہیں ہے (جس کی خبر دی گئی تھی)؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جواب دیتے: ”آپ (میدانِ قتال میں) واپس تشریف لے جائیں“، انہوں نے کئی مرتبہ اسی طرح کیا، پھر ان کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا تو انہوں نے اسے نوش فرمایا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک یہ دنیا میں میرا آخری مشروب ہے جو میں پی رہا ہوں“، پھر وہ آگے بڑھے اور قتال کیا یہاں تک کہ شہید کر دیے گئے۔