مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن مرداس السلمي— العباس بن مرداس السلمی کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيِّ باب: العباس بن مرداس السلمی کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيِّ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ السَّرِيِّ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ كِنَانَةَ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيُّ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ الْعَبَّاسِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا عَشِيَّةَ عَرَفَةَ لِأُمَّتِهِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ وَأَكْثَرَ الدُّعَاءَ ، فَأَجَابَهُ اللهُ أَنِّي قَدْ فَعَلْتُ وَغَفَرْتُ لِأُمَّتِكَ إِلَّا ظُلْمَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا ، فَأَعَادَ ، فَقَالَ : يَا رَبِّ ، إِنَّكَ قَادِرٌ أَنْ تَغْفِرَ لِلظَّالِمِ وَتُثِيبَ الْمَظْلُومَ خَيْرًا مِنْ مَظْلَمَتِهِ ، فَلَمْ يَكُنْ تِلْكَ الْعَشِيَّةَ إِلَّا ذَا ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ دَعَا غَدَاةَ الْمُزْدَلِفَةِ ، فَعَادَ يَدْعُو لِأُمَّتِهِ ، فَلَمْ يَلْبَثِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَبَسَّمَ ، فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ : يَا رَسُولَ اللهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، تَبَسَّمْتَ فِي سَاعَةٍ لَمْ تَكُنْ تَضْحَكُ فِيهَا ، فَمَا أَضْحَكَكَ ، أَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ ؟ قَالَ : تَبَسَّمْتُ مِنْ عَدُوِّ اللهِ إِبْلِيسَ حِينَ عَلِمَ أَنَّ اللهَ قَدْ أَجَابَنِي فِي أُمَّتِي ، وَغَفَرَ لِلظَّالِمِ ، أَهْوَى يَدْعُو بِالثُّبُورِ وَالْوَيْلِ وَيَحْثُو التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهِ ، وَقَالَ مَرَّةً : فَضَحِكْتُ مِنْ جَزَعِهِ .
سیدنا عباس بن مرداس سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عرفہ کی شام اپنی امت کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا فرمائی اور کثرت سے الحاح و زاری کی، تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جواب دیا کہ میں نے آپ کی امت کی مغفرت کر دی ہے سوائے ان مظالم کے جو انہوں نے ایک دوسرے پر کیے ہوں گے (یعنی حقوق العباد کے معاملات باقی رہیں گے)، اس پر آپ ﷺ نے دوبارہ بارگاہِ الٰہی میں التجا کی: «يَا رَبِّ، إِنَّكَ قَادِرٌ أَنْ تَغْفِرَ لِلظَّالِمِ وَتُثِيبَ الْمَظْلُومَ خَيْرًا مِنْ مَظْلَمَتِهِ» ”اے میرے رب! بے شک تو اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ ظالم کو بھی اپنی طرف سے بخش دے اور مظلوم کو اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بدلے میں اس سے بہتر عطا فرما دے“، اس شام بس یہی معاملہ رہا، پھر جب اگلا دن ہوا اور مزدلفہ کی صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے دوبارہ اپنی امت کے لیے وہی دعا مانگی، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ نبی کریم ﷺ تبسم فرمانے لگے، آپ کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ ایک ایسے وقت میں تبسم فرما رہے ہیں جس میں آپ عموماً نہیں ہنستے تھے، آپ کو کس بات نے ہنسایا؟ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اللہ کے دشمن ابلیس کی حالت دیکھ کر مسکرایا ہوں، جب اسے یہ علم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے بارے میں میری دعا قبول فرما لی ہے اور ظالم کی بھی مغفرت فرما دی ہے، تو وہ ہلاکت اور بربادی کی دہائیاں دیتا ہوا گرا اور اپنے سر میں مٹی ڈالنے لگا“، اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس کی جزع فزع اور بے بسی پر ہنس پڑا“۔