مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحكم بن ميناء— حکم بن میناء کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحَكَمَ بْنَ مِينَاءَ باب: حکم بن میناء کی روایت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَكَمَ بْنَ مِينَاءَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، قَالَ لِعُمَرَ: «اجْمَعْ لِي مِنْ هَا هُنَا مِنْ قُرَيْشٍ» فَجَمَعَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخْرُجُ إِلَيْهِمْ أَمْ يَدْخُلُونَ؟ قَالَ: «بَلْ أَخْرُجُ إِلَيْهِمْ»، فَخَرَجَ، فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ هَلْ فِيكُمْ غَيْرُكُمْ» قَالُوا: لَا إِلَّا بَنُو أَخَوَاتِنَا، قَالَ: " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ: «يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، اعْلَمُوا أَنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِالنَّبِيِّ الْمُتَّقُونَ، فَانْظُرُوا لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَأْتُونَ بِالدُّنْيَا تَحْمِلُونَهَا فَأَصُدَّ، عَنْكُمْ بِوَجْهِي» ثُمَّ قَرَأَ {إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لِلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنْينَ} [آل عمران: 68]الحکم بن میناء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”یہاں موجود قریش کے لوگوں کو میرے پاس جمع کرو۔“ چنانچہ انہوں نے ان سب کو جمع کر دیا، پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ان کے پاس تشریف لے جائیں گے یا وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ میں خود ان کے پاس جاتا ہوں۔“ چنانچہ آپ ﷺ تشریف لے گئے اور فرمایا: ”اے گروہِ قریش! کیا تمہارے درمیان تمہارے علاوہ کوئی اور بھی موجود ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، سوائے ہماری بہنوں کے بیٹوں کے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی قوم کا بھانجا انہی میں شمار ہوتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے گروہِ قریش! جان لو کہ لوگوں میں سے نبی کے سب سے زیادہ قریب متقی لوگ ہیں، پس اس بات کا خیال رکھنا کہ ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لوگ تو اپنے (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا کو اپنے اوپر لاد کر آؤ اور میں تم سے اپنا رخِ انور پھیر لوں۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿بے شک لوگوں میں ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی اور وہ لوگ جو ایمان لائے، اور اللہ مومنوں کا ولی ہے﴾۔