مسند أبي يعلى الموصلي
أبو مالك الأشعري— ابو مالک الاشعری کی روایت کا بیان۔
أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ باب: ابو مالک الاشعری کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1577
أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ
1 - ( 1577 1577 ) - حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يَتْرُكُونَهُنَّ : الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ ، وَالِاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُومِ ، وَالنِّيَاحَةُ ، وَقَالَ : النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا يُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں چار باتیں زمانہ جاہلیت کے امور میں سے ہیں جنہیں وہ (کامل طور پر) نہیں چھوڑیں گے: حسب پر فخر کرنا، نسب میں عیب جوئی کرنا، ستاروں کے ذریعے بارش طلب کرنا اور نوحہ کرنا۔“ اور آپ ﷺ نے مزید فرمایا: ”نوحہ کرنے والی عورت اگر اپنی موت سے قبل توبہ نہ کرے تو اسے قیامت کے دن اس حالت میں اٹھایا جائے گا کہ اس پر «سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ» ”تارکول کا کرتا اور خارش کی زرہ“ ہوگی۔“