مسند أبي يعلى الموصلي
عبيد مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم— عبید مولیٰ رسول اللہ ﷺ کی روایت کا بیان۔
عُبَيْدٌ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: عبید مولیٰ رسول اللہ ﷺ کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1576
عُبَيْدٌ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا صَائِمَتَيْنِ ، فَكَانَتَا تَغْتَابَانِ النَّاسَ ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحٍ ، فَقَالَ لَهُمَا : قِيئَا ، فَقَاءَتَا قَيْحًا وَدَمًا وَلَحْمًا عَبِيطًا ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ هَاتَيْنِ صَامَتَا عَنِ الْحَلَالِ ، وَأَفْطَرَتَا عَلَى الْحَرَامِ .
ترجمہ
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ (رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام) سے روایت ہے کہ دو عورتیں روزے سے تھیں اور وہ لوگوں کی غیبت کر رہی تھیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ایک پیالہ منگوایا اور ان دونوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”تم دونوں قے کرو“، تو ان دونوں نے پیپ، خون اور تازہ گوشت کی قے کی، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً ان دونوں نے حلال (کھانے پینے) سے تو روزہ رکھا لیکن حرام (غیبت) کے ذریعے اسے افطار کر ڈالا (یعنی اس کی روح کو غارت کر دیا)۔“