مسند أبي يعلى الموصلي
يزيد بن ركانة— یزید بن رکانہ کی مرویات کا بیان۔
يَزِيدُ بْنُ رُكَانَةَ باب: یزید بن رکانہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1537
يَزِيدُ بْنُ رُكَانَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَا أَرَدْتَ بِهَا ؟ قَالَ : وَاحِدَةً ، قَالَ : آللهِ ؟ قَالَ : آللهِ ، قَالَ : هِيَ عَلَى مَا أَرَدْتَ .
ترجمہ
سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو لفظ ”البتہ“ (یعنی قطعی طور پر) کے ساتھ طلاق دے دی، پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اس لفظ سے تمہاری کیا نیت تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”صرف ایک طلاق کی“، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «آللَّهِ» ”کیا اللہ کی قسم (تمہاری نیت صرف ایک ہی تھی)؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم (ایسا ہی ہے)“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر یہ اسی نیت کے مطابق ہے جو تم نے کی تھی“۔