مسند أبي يعلى الموصلي
مسند ثابت بن الضحاك— ثابت بن الضحاک کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ باب: ثابت بن الضحاک کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1535
مُسْنَدُ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاكِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَى مِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا ، فَهُوَ كَمَا قَالَ ، لَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ .
ترجمہ
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کی جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھائی، تو وہ ویسا ہی ہے جیسا کہ اس نے کہا، اور کسی انسان کے لیے ایسی چیز کی نذر ماننا لازم نہیں ہے جس کا وہ مالک نہ ہو۔“