مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جندب بن عبد الله البجلي— جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1531
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، " {وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا} [النساء: 86] لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ {أَوْ رُدُّوهَا} [النساء: 86] عَلَى أَهْلِ الشِّرْكِ "ترجمہ
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا﴾ ”اور جب تمہیں سلام کے ذریعے کوئی دعا دی جائے تو تم اس سے بہتر (انداز) میں جواب دو“ کا حکم اہل اسلام کے لیے ہے، جبکہ ﴿أَوْ رُدُّوهَا﴾ ”یا اسے (اسی طرح) لوٹا دو“ کا حکم مشرکین کے لیے ہے۔