مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جندب بن عبد الله البجلي— جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، وَغَيْرِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : احْتَجَّ آدَمُ ، وَمُوسَى ، فَقَالَ مُوسَى : أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ ؟ فَقَالَ آدَمُ : أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللهُ نَجِيًّا ، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى ، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى .
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ اور دیگر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کے مابین بحث ہوئی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی آدم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور آپ کو اپنی جنت میں بسایا، لیکن آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے جواب دیا: آپ وہی موسیٰ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے سرگوشی کے انداز میں کلام فرمایا اور آپ کو تورات عطا کی، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہیں جو میری تخلیق سے بھی پہلے میری تقدیر میں لکھا جا چکا تھا؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پس آدم علیہ السلام دلیل میں موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے، پس آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔“